• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Election 2018

پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے انتخابی پوسٹرز پر بھٹو کی تصاویر؟

شائع July 16, 2018

ملک بھر میں عام الیکشن کے لیے انتخابی مہم زوروں سے جاری ہے اور جماعتیں ووٹ حاصل کرنے کے لیے نئے طریقے بھی آ زما رہی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی نظر رکھی ہوئی ہے۔

ٹوئٹر پر متعدد صارفین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے انتخابی پوسٹرز کی ایسی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں ان کے پوسٹرز پر پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذالفقار علی بھٹو اور سابق چیئرمین بے نظیر بھٹو کی تصایر نظر آ رہی ہیں۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے کی جانے والی ٹوئیٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پی ٹی آئی ووٹ حاصل کرنے کے لیے ذوالفقار اور بے نظیر بھٹو کی تصاویر شیئر کر رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صارفین کی جانب سے شیئر کی جانے والی پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کی انتخابی مہم کے پوسٹرز کی تصاویر 2 مخلتف صوبوں کی ہیں۔

جی ڈی اے کا پوسٹر صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 225 کا ہے جہاں سے پیپلز پارٹی کی سابق چیئرمین بے نظیر بھٹو کی قریبی ساتھی رہنے والی ناہید خان انتخاب لڑیں گی۔

شیئر کیے گئے پوسٹر میں پشاور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 سے پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت علی جب کہ صوبائی حلقے پی کے 78 کے امیدوار محمد عرفان کو اپنے پارٹی کے چیئرمین اور انتخابی نشان بلے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

تاہم ساتھ ہی ان کے پوسٹر میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر بھی نظر آ رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024