• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایمباپے نے پیلے کا 60سال پرانا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

شائع July 16, 2018 اپ ڈیٹ July 17, 2018
نوجوان کائلیان ایمباپے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کو چوم رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
نوجوان کائلیان ایمباپے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کو چوم رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور فرانس کے نوجوان سپراسٹار کائلیان ایمباپے نے 60سال پرانا عالمی ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

ماسکو کے لزنیکی اسٹیڈیم میں فرانس نے کروشیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر فٹبال کا نیا شہنشاہ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا تاہم اس میچ میں نوجوان ایمباپے نے بھی منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔

فرانس کے کائلیان ایمباپے نے میچ کے 65ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے لیے چوتھا گول اسکور کر کے کروشیا کی عالمی کپ کے فائنل میں واپسی کی تمام تر امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

اس گول کے ساتھ ہی ایمباہے ورلڈ کپ کے فائنل میں گول کرنے والے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی کے ساتھ ساتھ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے ٹین ایجر بھی بن گئے۔

ورلڈ کپ کے فائنل میں گول کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی عظیم برازیلین اسٹار پیلے ہیں جنہوں نے 17سال 249 دن کی عمر میں گول اسکور کیا جبکہ ایمباپے 19سال 207دن کی عمر میں گول کر کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے جس نے عالمی کپ کے فائنل میں گول کیا ہو۔

اس گول کے ساتھ ہی فرانسیسی کھلاڑی 60سال میں پہلے ٹین ایجر ہیں جنہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں گول کیا ہو جہاں اس سے قبل یہ منفرد اعزاز بھی پیلے کو حاصل تھا جنہوں نے 1958 ورلڈ کپ کے فائنل میں گول کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024