• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عالمی کپ کے اعدادوشمار میں بیلجیئم کی ٹیم سرفہرست

شائع July 13, 2018
انگلینڈ کے خلاف تیسری پوزیشن کے میچ سے قبل بیلجیئم کی ٹیم ٹریننگ کر رہی ہے— فوٹو: اے ایف پی
انگلینڈ کے خلاف تیسری پوزیشن کے میچ سے قبل بیلجیئم کی ٹیم ٹریننگ کر رہی ہے— فوٹو: اے ایف پی

ماسکو: فٹبال ورلڈ کپ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور سیمی فائنل مرحلے کے اختتام تک بیلجیئم کی ٹیم اعدادوشمار میں سرفہرست میں جس نے اب تک ایونٹ میں سب سے زیادہ گول اسکور کیے ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2018 جوش و جذبے سے بھرپور میچز کے بعد اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور اب ایونٹ میں صرف دو میچز کا کھیل باقی ہے جہاں اتوار کو عالمی کپ کے نئے چیمپیئن کا فیصلہ ہو گا۔

اب تک ایونٹ میں ہونے والے 62 میچوں میں 161 گول اسکور ہو چکے ہیں جس میں فی میچ گول اوسط 2.6 رہا۔

سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا اعزاز بیلجیئم کو حاصل ہے جس نے ایونٹ میں 14 گول اسکور کیے اور ابھی ان کا تیسری پوزیشن کا میچ باقی ہے۔

سب سے زیادہ 7 گول بیلجیئم اور تیونس کے میچ میں ہوئے جس میں بیلجیئم نے 2-5 سے فتح حاصل کی جبکہ ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان میچ میں بھی اتنے ہی گول اسکور ہوئے جس میں فرانس نے گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ کو 3-4 سے مات دی۔

کسی میچ میں سب سے زیادہ گول کی کوششیں بھی بیلجئم اور تیونس کے درمیان میچ میں کی گئیں جس میں 31مرتبہ گول کو ہدف بنایا گیا جبکہ سب سے زیادہ 8 کارڈ بیلجیئم اور پاناما کے میچ میں دکھائے گئے۔

روس کی ٹیم نے ایونٹ کا آغاز سب سے کمتر رینکنگ کی حامل ٹیم کے طور پر کیا تھا جہاں اس کی عالمی رینکنگ 70 تھی لیکن میزبان ٹیم نے پورے ایونٹ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائی۔

عالمی کپ 2018 میں فائنل میں جگہ بنانے والی کروشیا کی ٹیم کا دفاع تمام ٹیموں سے بہتر رہا اور اس نے 272 مرتبہ گیند کو کلیئر اور ٹیکل کرنے کے ساتھ ساتھ گول ہونے سے بھی بچایا۔

میگا ایونٹ کے دوران 209 کھلاڑیوں کو پیلے اور 4 کو لال کارڈ دکھائے گئے۔

میگا ایونٹ میں اب تک کامیاب ترین گول کیپر میکسیکو کے گول کیپر گولیرمو اوچوا رہے جنہوں نے 25 گولوں کو ناکام بنایا کامیاب ترین گول کیپر ثابت ہوئے۔

کولمبیا کے کارلوس سانچیز نے 6 فاؤل کیے اور وہ نظم وضبط کی خلاف ورزی کے حوالے سے سب سے بدترین کھلاڑی ثابت ہوئے کیونکہ انہیں ایک ریڈ کارڈ بھی دکھایا گیا۔

برازیل سب سے زیادہ اٹیک کرنے والی ٹیم ثابت ہوئی اور برازیل نے سب سے زیادہ 292 اٹیک حریف گول پوسٹ پر کیے۔

اس طرح برازیل کے اسٹار نیمار جونیئر نے 27 بارحریف ٹیم کے گول میں داخل ہونے کی کوشش کی اور 13 بار گول کو نشانہ بنایا۔

انگلینڈ کی ٹیم تو عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی لیکن ان کے کپتان 6 گول کے ساتھ سرفہرست ہیں اور گولڈن بوٹ کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں البتہ بیلجیئم کے رومیلو لوکاکو نے بھی 2 گول اسکور کیے ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024