• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج فرانس اور بیلجیئم مدمقابل

شائع July 10, 2018

ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے اور ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل فرانس اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اپ سیٹ سے بھرپور 21واں فٹبال ورلڈ کپ اختتام کی جانب گامزن ہے اور ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جہاں 4 ٹیمیں عالمی چیمپیئن بننے کی جنگ لڑیں گی۔

ایونٹ میں بڑے بڑے برج الٹ چکے ہیں اور دفاعی چیمپیئن جرمنی کے بعد لیونل میسی کی ارجنٹائن اور کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کے ساتھ ساتھ اسپین، ایشیائی ٹیم جاپان اور میکسیکو کی ٹیمیں بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔

اب تک ایونٹ میں سب کو حیران کرنے والی میزبان روس کا سفر ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں اختتام پذیر ہوا جبکہ یوراگوئے، سوئیڈن اور برازیل بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں فرانس نے یوراگوئے، انگلینڈ نے سویڈن، بیلجیئم نے فیورٹ برازیل اور کروشیا نے میزبان روس کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔

ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ آج سے شروع ہو گا جہاں پہلے سیمی فائنل میں 1998 ورلڈ کپ کی عالمی فرانس کو بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہو گا۔

بیلجیئم کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی ایڈن ہیزرڈ نے سیمی فائنل میں فتح کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اس تاثر کو رد کیا کہ ان کی ٹیم فرانس کو آسان سمجھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیلین فٹ بال ٹیم کو کوارٹر فائنل میں شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور کہا ہے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

ہیزارڈ نے کہا کہ برازیل جیسی ٹیم کو شکست دینا آسان نہیں تھا لیکن پوری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی اور اس کامیابی کے پیچھے پوری ٹیم کی سر توڑ کوشش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ برازیل کو ہرانے کے بعد فرانس کی ٹیم کو آسان حریف نہیں تصور کریں اور فرانس کے خلاف میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔

چیلسی کے اسٹار نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنے والی کوئی بھی ٹیم آسان حریف نہیں ہوتی، اس لیے فرانس کو سیمی فائنل میچ میں آسان نہیں لیں گے اور ٹیم نے سیمی فائنل میچ کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل کی فاتح دو خوش قسمت ٹیموں کے درمیان فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024