• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پولیس و انتظامیہ 13 جولائی کو رخنہ نہ ڈالے، شہباز شریف

شائع July 9, 2018

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 جولائی کو نواز شریف کے استقبال کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں۔

ننکانہ صاحب میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف بیماراہلیہ کو چھوڑ کر وطن کی محبت میں واپس آرہے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس اور انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ شہریوں کے راستے میں رخنہ نہ ڈالیں۔

یہ بھی ملاحظہ کریں : مسلم لیگ ن عدالتی فیصلہ مسترد کرتی ہے،شہباز شریف

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جھوٹا شخص وزیراعظم تو کیا کونسلر بننے کا اہل نہیں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پختونخوا میں اسپتال بنایا نہ یونیورسٹی بنائی۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر، نواز شریف ‘تاحیات قائد’ منتخب

انہوں نے کہا کہ اللہ نے عوام کی خدمت کا موقع دیا تو بھارت کو کئی محاذوں پرشکست دے کرپاکستان کو آگے لے جائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں (ن) لیگ نے پاکستان کی خدمت کی۔ بل کلنٹن نے ایٹمی دھماکا نہ کرنے کے لیے نوازشریف کو 5 ارب ڈالرکی پیشکش کی تھی لیکن نواز شریف نے پیشکش مسترد کرکے 5 کے بجائے 6 ایٹمی دھماکے کے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024