• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
Live Election 2018

ایم کیو ایم نے الیکشن مہم کیلئے کراچی کے درخت کاٹ ڈالے؟

شائع July 9, 2018
سوشل میڈیا پر درخت کاٹے جانے کی تصاویر وائرل ہیں — فوٹو : بشکریہ ٹوئٹر
سوشل میڈیا پر درخت کاٹے جانے کی تصاویر وائرل ہیں — فوٹو : بشکریہ ٹوئٹر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو الیکشن مہم کے دوران کراچی میں درخت کاٹنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-243 میں الیکشن آفس کے سامنے متعدد درخت کاٹے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

خیال رہے کہ ایک مال قبل ہی کراچی میں شدید گرمی گزری تھی، جس پر غیر سرکاری اداروں کی جانب سے شہر میں درخت لگانے کی مہم چلائی گئی تھی، جبکہ ایم کیو ایم کی کراچی میں بلدیاتی حکومت بھی اس حوالے سے کچھ دن سرگرم نظر آئی، بعد ازاں گرم کا سیزن ختم ہوا، تو ایم کیو ایم نے شجر کاری مہم کو پس پشت ڈال دیا۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم کیو ایم کے امیدوار سید علی رضا عابدی کے الیکشن آفس کے سامنے 4 سے 5 بڑے درخت کاٹے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024