• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سوئیڈن کا سفر تمام، انگلینڈ 28سال بعد ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

شائع July 7, 2018
انگلینڈ کے کھلاڑی میچ میں دوسرا گول اسکور کرنے پر جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے پی
انگلینڈ کے کھلاڑی میچ میں دوسرا گول اسکور کرنے پر جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے پی

1966 کی عالمی چیمپیئن انگلینڈ نے ورلڈ کپ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دے کر 28سال بعد عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

سمارا کے ایشٹن گیٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور سوئیڈن کے درمیان کھیلے گئے فائنل میں میچ کی ابتدا سے ہی انگلینڈ کی ٹیم حاوی نظر آئی اور سوئیڈن کی ٹیم میں فنشنگ کی واضح کمی نظر آئی۔

میچ کے 30ویں منٹ میں انگلینڈ کو ایک کارنر ملا اور ینگ کی جانب سے مارے گئے اس کارنر پر میگوئیر نے گول اسکور کر کے انگلینڈ کو برتری دلا دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ہیری میگوئر کے کیریئر کا پہلا انٹرنیشنل گول تھا۔

پہلے ہاف کے آخری منٹ میں انگلینڈ کو اپنی برتری کو دگنا کرنے کا نادر موقع ملا لیکن اسٹرلنگ کوئی دفاعی کھلاڑی ساتھ نہ ہونے کے باوجود سامنے صرف گول کیپر کے ہوتے ہوئے بھی اس نادر موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

انگلینڈ کے ڈیلی ایلی کی جانب سے کیے گئے دوسرے گول کا منظر— فوٹو: اے پی
انگلینڈ کے ڈیلی ایلی کی جانب سے کیے گئے دوسرے گول کا منظر— فوٹو: اے پی

میچ کے دوسرے ہاف کی ابتدا میں ہی سوئیڈن نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن انگلینڈ کے گول کیپر پک فورڈ نے عمدہ دفاع کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

میچ کے 59ویں منٹ میں سوئیڈن کو اس وقت دھچکا لگا جب دفاعی کھلاڑیوں کے ناقص کھیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیلی ایلی کو گول کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے ہیڈر کے ذریعے اپنی ٹیم کی برتری دگنی کردی۔

دو منٹ بعد ہی سوئیڈن نے شاندار جوابی حملہ کیا لیکن انگلش گول کیپر پھر ان کی راہ میں حائل ہو گئے اور انہوں نے اس حملے کو ناکام بنا کر سوئیڈن کی گول کرنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا جبکہ میچ کے اختتام سے قبل بھی انہوں نے عمدہ گول کیپنگ کرتے ہوئے گول اسکور نہ ہونے دیا۔

سوئیڈن کی ٹیم کوشش کے باوجود میچ میں کوئی بھی گول اسکور نہ کر سکی اور انگلینڈ نے میچ میں 0-2 سے فتح حاصل کر لی۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی انگلینڈ نے 28سال بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا جہاں اس سے قبل اس نے 1990 میں اٹلی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024