• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بنوں:ایم ایم اے کے امیدوار کے قافلے میں دھماکا، 7 افراد زخمی

شائع July 7, 2018
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

بنوں میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے انتخابی امیدوارکے قافلے پر بم دھماکے میں امیدوار سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے تختی خیل میں ایم ایم اے کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 89 کے امیدوار شیرین مالک انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ قافلے کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں شرین مالک سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کر دیا گیا۔

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ریمورٹ کنٹرول بارودی مواد کا استعمال کیا گیا جو سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقےکو گھیرے میں لے کر جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمق میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ملک اورنگ زیب خان کے الیکشن آفس میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024