• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچوں کو ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کی دعوت

شائع July 7, 2018 اپ ڈیٹ July 8, 2018
تھائی لینڈ کے گار میں پھنسے بچوں کی ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے لی گئی ایک تصویر— فوٹو: اے پی
تھائی لینڈ کے گار میں پھنسے بچوں کی ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے لی گئی ایک تصویر— فوٹو: اے پی

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے فٹبال کی ٹیم کے بچوں کو روس میں جاری ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے دی ہے۔

تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی میں 23جون کو وائلڈ بورس فٹبال ٹیم کے 12 بچے اپنے کوچ کے ہمراہ سیر کے لیے وہاں کے مشہور غاروں میں گئے لیکن اس دوران بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے وہ پھنس گئے۔

جب 24 گھنٹوں تک ان بچوں اور کوچ کا کچھ پتہ نہ چلا تو ان کو ڈھونڈنے کا عمل شروع کیا گیا اور تقریباً دو دن بعد پتہ چلا کہ یہ بچے غار میں گئے اور سیلاب کا شکار ہو گئے۔

تاہم یہ بات واضح نہیں تھی کہ بچے زندہ بھی ہیں یا نہیں لیکن بچوں کے غائب ہونے کے 10دن بعد ریسکیو حکام نے برطانوی غوطہ خوروں کی مدد سے ان کا پتہ چلایا اور ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا گیا کہ یہ بچے بالکل ٹھیک حالت میں ہیں۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ کی غار میں پھنسے 12 بچوں کا سراغ لگا لیا گیا

ان بچوں کو غار سے نکالنے کے حوالے سے تدابیر جاری ہیں تاہم یہ نہیں پتہ کہ انہیں کب تک نکالا جا سکے گا کیونکہ سیلاب کی وجہ سے یہ عمل دشوار ہو چکا ہے البتہ فیفا کے سربراہ نے ان بچوں کو عالمی کپ کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی ہے۔

فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ یہ بچے اپنے اہلخانہ سے ملنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور ان کی صحت انہیں سفر کی اجازت سے گی اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ 15 جولائی کو ماسکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں مہمان کی حیثت سے شرکت کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024