• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Election 2018

’25 جولائی کو عوامی فیصلہ گونجے گا‘

شائع July 6, 2018

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب کے فیصلے کے مقابلے میں 25 جولائی کو عوام کا فیصلہ گونجے گا۔

ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی بزرگ اور جوان 25 جولائی کو فجر کی نماز پڑھ کر گھر سے نکلے گا اور ہماری بے گناہی کی گواہی دے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب عدالت نے اپنا فیصلہ تو سنادیا ہے مگر25 جولائی کو ایک عوامی عدالت بھی لگنے والی ہے، انشا اللہ عوامی فیصلہ ثابت کرے گا کہ عوامی عدالت کا فیصلہ ہی ٹھیک ہے، نیب عدالت کے مقابلے میں عوامی عدالت کا فیصلہ گونجے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں پاکستان کے کونے کونے میں جائوں گا اور جاکر اس زیادتی اور ناانصافی سے عوام کو آگاہ کروں گا۔

انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابی جلسوں میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024