• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

جاپانی ٹیم نے شکست کے باوجود مہذب قوم ہونے کی مثال قائم کردی

شائع July 6, 2018 اپ ڈیٹ July 9, 2018
جاپانی ٹیم کی جانب سے صاف کیے گئے لاکر روم کا ایک منظر— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
جاپانی ٹیم کی جانب سے صاف کیے گئے لاکر روم کا ایک منظر— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

جاپان کی ٹیم دنیا کی چند مہذب ترین قوموں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے اور ایشیائی ملک کے باشندوں اور ٹیم نے روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں بھی اس کی نئی مثال قائم کردی۔

جاپان کی ٹیم نے ایونٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میں اپنے سے مضبوط کولمبیا کو 1-2 سے اپ سیٹ شکست دی تھی جس کے بعد جاپانی شائقین کا جشن عروج پر تھا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی تہذیب کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے اختتام پر تمام کچرا اٹھا کر اپنی تمام نشستوں کو صاف کردیا تھا۔

یہ معاملہ صرف عوام تک محدود نہیں بلکہ جاپان کی قومی فٹبال ٹیم نے بھی اس سلسلے میں نئی مثال قائم کردی۔

ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں بیلجیئم کے خلاف ایشین ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول کی برتری حاصل کی لیکن بیلجیئم نے عمدہ کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔

مزید پڑھیں: جاپانی شائقین کا انوکھا اقدام، میچ کے اختتام پر اسٹیڈیم کی صفائی کی

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ڈرا کی جانب گامزن تھا کہ میچ کے آخری منٹ میں بیلجیئم نے جوابی حملہ کرتے ہوئے گول اسکور کرکے جاپان کی اگلے راؤنڈ میں رسائی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

اس میچ میں ناقابل یقین شکست پر دلبرداشتہ جاپانی ٹیم کے ساتھ ساتھ میدان میں موجود جاپانی شائقین بھی پھوٹ پھوٹ کر رو دیے اور اپنی ٹیم کی شکست پر شدید مایوس نظر آئے۔

شکست کے باوجود جاپان کی ٹیم نے میدان میں موجود تمام شائقین کا سپورٹ کرنے پر بھرپور شکریہ ادا کیا اور بعد میں مہذب قوم ہونے کی نئی مثال قائم کردی۔

جاپان کی ٹیم اسٹیڈیم میں موجود اپنے ڈریسنگ روم میں گئی اور پورے لوکر روم کی صفائی کی، یہاں تک کہ اس میں ایک دھبہ تک نہ چھوڑا۔

جاپان کی ٹیم نے لاکر روم کی صفائی کے بعد ہوٹل روانہ ہوتے ہوئے روس کی میزبانی کو سراہا اور روسی زبان میں ان کا شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024