• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

’بدعنوان انتخابی امیدواروں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ ملکی قوانین کے منافی ہے‘

شائع July 5, 2018 اپ ڈیٹ July 9, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چوہدری نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے کرپشن میں نامزد انتخابی امیدواروں کو 25 جولائی سے قبل گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کو ملکی قوانین کے منافی قرار دےدیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں بورڈ کے اجلاس میں کرپشن مقدمات میں ملوث انتخابی امیدواروں کو 25 جولائی سے قبل گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا 56 پبلک سیکٹر کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے نیب کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نیب کس قانون کے تحت ملزمان کو پولنگ کے دن تک رعایت دے رہا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لانا ’منطق سے باہر‘ ہے اور ملکی قوانین کے منافی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں واضح کیا گیا تھا کہ’جو انتخابی امیدوار زیر حراست ہیں، انہیں نہیں چھوڑا جائےگا‘۔

مزید پڑھیں: ’پنجاب حکومت نیب کے ساتھ تعاون نہیں کررہی‘

علاوہ ازیں نیب نے کہا تھا کہ ’نیب کا کسی الیکشن یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف، سابق وزیر برائے ریاستی امور رانا افضل، سابق وزیر مشہود اور سابق رکن قومی اسمبلی رائی منصب کو انتخابی دن تک گرفتار نہیں کیا جا ئے گا تاہم ان کے خلاف الیکشن کے بعد مزید تحقیقات عمل میں لائی جائے گی‘۔

جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے نیب سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا کہ کرپشن میں ملوث افراد کو چھوٹ نہ دی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024