• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

نواز شریف نے مجھ سے بے وفائی نہیں دشمنی کی، چوہدری نثار

شائع July 3, 2018 اپ ڈیٹ July 4, 2018

سابق وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ’میں نے نواز شریف سے 34 سال وفاداری نبھائی لیکن انہوں نے مجھ سے بے وفائی نہیں دشمنی کی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بے وفائی کا جواب عوام دیں گے۔

راولپنڈی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے کبھی اپنا نہیں، ہمیشہ نواز شریف کاسوچا تھا اور نواز شریف کو لیڈر بنانے میں میرا بھی کردار ہے‘

چوہدری نثار نے کہا کہ ان کے حلقے کامقابلہ شریف برادران، زرداری اور عمران خان سے کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ’نواز شریف ۔ چوہدری نثار کے راستے ابھی جدا نہیں ہوئے‘

انہوں نے کہا کہ این اے 63 میں 12 ارب روپے لگائے گئے تھے جس کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) دعویٰ کرتی ہے کہ یہ پیسہ انہوں نے دیا جبکہ یہ پیسہ ان کا نہیں، حکومت پاکستان اور عوام کا تھا.

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف، عمران خان اور آصف علی زرداری بھی پاکستان کو لاحق خطرات پربات نہیں کرتے، ملک کو جو خطرات ہیں، اس پر بھی کسی کو بات کرنی چاہیے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کہتے ہیں کہ اگر انتخابات میں اکثریت ملی تو قومی حکومت بناؤں گا جبکہ ان ہی کی جماعت کا ترجمان کہتا ہے کہ شہباز شریف کو ایسا کرنے کا کس نے اختیار دیا ہے۔

عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ عزت کی سیاست کی ہے اور انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جیپ کےنشان پراطمینان سے مہر لگائیں۔

’چوہدری نثار کو جیپ مبارک ہو‘

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کو اگر ٹکٹ نہ ملتا تو ان کا گلہ بجا ہوتا مگر اب چوہدری نثار کو جیپ مبارک ہو۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری نثار سمیت مسلم لیگ (ن) کے متعدد منحرف رہنماؤں کو ’جیپ‘ کا نشان الاٹ

شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیرداخلہ کومشورہ دیا کہ چوہدری نثارکوٹکٹ کے لیے درخواست دینی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ جماعت سے وفادار نہیں ہوتے، ان کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024