• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
Live Election 2018

لاہور کی بارش بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا ذریعہ

شائع July 3, 2018

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں بارش سے شہریوں کو دن بھر پریشانی کا سامنا رہا لیکن سیاسی جماعتوں نے پوائنٹ اسکورنگ کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خود گاڑی میں پانی سے بھری سڑک پر نکل آئے اور شہریوں سے خطاب کیا، اس دوران مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ فرانس کے شہر ’پیرس‘ کی تلاش میں بھی سرگرداں نظر آئے۔

عمران خان کی جانب سے شہر کے دورے پر ان کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر بھر پور تعریف کی، اور کہنے لگے کہ ایک رہنما ہی ایسا کر سکتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ویڈیو بھی سامنے آئی کہ وہ اپنے حلقے این اے 132 میں انتخابی مہم کے لیے نکل آئے ہیں، ان کے کارکن گل پاشی کرکے مسلم لیگ (ن) کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔

بارش کے دوران لاہور کے جی پی او چوک پر ہونے والے گڑھے کے حوالے سے کئی لوگ سابق وزیر اعلیٰ سے سوال کرنے کے ساتھ ساتھ پر پر طنز کرتے بھی نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر کچھ سیاسی متحرک افراد لاہور کے گڑھے کو دنیا کی مشہور آبشار نیاگرا سے تشبیہ دینے لگے۔

ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) کے امیدوار تو اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، لیکن ان کے حامی ایم ایم ایل کے نام سے ہی سوشل میڈیا پر مہم چلاتے نظر آتے ہیں، لاہور میں ہونے والی بارش میں ان کی امدادی سرگرمیوں کو اسی تناظر میں زیر بحث لایا گیا۔

اسی طرح کچھ کا کہنا تھا کہ جب آپ لاہور میں فرانس کا شہر پیرس تلاش کرنے نکلیں، تو آپ اٹلی کا وینس دریافت کر لیتے ہیں۔

کچھ شہری کشتیوں کے مزے بھی لیتے رہے، اور ساتھ ساتھ نواز شریف پر تنقید بھی کرتے رہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024