• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

جیل جانے سے نہیں ڈرتی،الیکشن سے پہلے پاکستان پہنچ جاؤں گی،مریم نواز

شائع July 4, 2018

لندن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے پاکستان پہنچ جاؤں گی، جیل جانے سے نہیں ڈرتی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں، 70 سال میں کسی نے یہ لڑائی نہیں لڑی، جب ایسے کام کا جھنڈا اٹھالیا ہے تو اس کی ایک قیمت ہے جو ہمیں ادا کرنی پڑے گی اور ہم ادا کر بھی رہے ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ الیکشن سے قبل فیصلے کے بارے میں ساری دنیا کو پتہ ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کریں: 'کلثوم نواز کو غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پر رکھا جائےگا'

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے انشاءاللہ پاکستان پہنچ جاؤں گی،آخری گیند تک مقابلہ کرنا چاہیے اور ہم کریں گے، انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،یقین ہے کہ آخری فتح مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔

اپنی والدہ کی طبیعت کے بارے میں سوال پر مریم نواز نے بتایا کہ والدہ کی کل سرجری ہوئی ہے اور امید ہے جلد ہوش میں آجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کلثوم نواز کے کمرے میں مشکوک شخص کے گھسنے پر شریف خاندان میں کھلبلی

واضح رہے کہ میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کئی ماہ سے کینسر کے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جب کہ نوازشریف اور مریم نواز بھی ان کی تیمارداری کے سلسلے میں لندن میں ہیں۔

مریم نواز نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد نواز شریف نے اگر یہ بات کہی ہے کہ ملک کے تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے تو اس بات میں کیا برائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک 70 سال سے قانون کی حکمرانی سے محروم ہے، پاکستان کو آئین اور قانون کے مطابق چلایا جانا چاہیے اور اداروں کو اپنی حدود میں رہنے کی ہدایت کرنا غلط نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024