• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مائیکرو سافٹ کی سب سے منفرد ڈیوائس؟

شائع July 1, 2018
سرفیس کے نئے ماڈل کا کانسیپٹ ڈیزائن— فوٹو بشکریہ دی ورج
سرفیس کے نئے ماڈل کا کانسیپٹ ڈیزائن— فوٹو بشکریہ دی ورج

مائیکرو سافٹ کے ٹیبلیت سرفیس کو ایپل کے آئی پیڈ کا بہترین متبادل قرار دیا جاتا ہے اور لگتا ہے کہ اب یہ کمپنی ایسی ڈیوائس پیش کرنے والی ہے جو سب سے منفرد ثابت ہوگی۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے سرفیس کے ایک نئے ماڈل پر لگ بھگ گزشتہ 2 برسوں سے کام کیا جارہا ہے جسے Andromeda کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔

مگر اب اس کی تفصیلات لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ فولڈ ایبل ٹیبلیٹ ہوسکتا ہے جو آرام سے جیب میں بھی آجائے گا۔

مزید پڑھیں : مائیکرو سافٹ کا سب سے طاقتور لیپ ٹاپ متعارف

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کی جانب سے اس ڈیوائس پر خاموشی سے کام کیا جارہا تھا اور مانا جارہا تھا کہ یہ ایسا ٹیبلیٹ ہوگا جو کہ موبائل اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے درمیان ایک نئی حد قائم کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیب میں آجانے والی یہ نیا ٹیبلیٹ اپنے ساتھ جدید ترین ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر تجربہ صارفین کو فراہم کرے گا۔

مائیکرو سافٹ نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے 6 سال قبل سرفیس آر ٹی اور سرفیس پرو کو متعارف کرایا تھا جن کا مقصد ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ کے درمیان ایک نئی کیٹیگری کو قائم کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : 32 سال بعد مائیکرو سافٹ پینٹ کا عہد ختم

سرفیس پرو مائیکرو سافٹ کا کامیاب ٹیبلیٹ ثابت ہوا جس کے ڈیزائن کسی حد تک ایپل نے بھی کاپی کیا اور اب یہ نیا فولڈ ایبل ٹیبلیٹ بھی بڑا چیلنج ثابت ہونے والا ہے۔

یہ ٹیبلیٹ اس وقت تیاری کے مراحل سے گزر رہا ہے جس کا ڈیزائن حال ہی میں ایک ٹوئٹر صارف کے کانسیپٹ ڈیزائن سے ملتا جلتا لگتا ہے۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس نئے ٹیبلیٹ کے ساتھ اسٹائلوس کا تجربہ بھی کیا جارہا ہے، یعنی جب ڈیوائس فولڈ ہوجائے تو پین کے ذریعے اسے استعمال کیا جاسکے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ اس ٹیبلیٹ میں انٹیل یا کوالکوم میں سے کس کمپنی کا پراسیسر استعمال کیا جائے گا۔

مائیکرو سافٹ اس نئی ڈیوائس کو ونڈوز فون کی ناکامی کا جواب قرار دے رہی ہے اور ممکنہ طور پر یہ ٹیبلیٹ رواں سال کسی وقت متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024