• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
Live Election 2018

مریم نواز آزاد امیدوار، انتخابی نشان پینسل ؟

شائع June 30, 2018

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-125 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ’پینسل‘ کا انتخابی نشان جاری کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے-125 اور این اے – 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، بعد ازاں مسلم لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے انہیں این اے 127 سے ٹکٹ جاری کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جب حلقہ جات کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی تو این اے 125 سے مریم نواز کا نام موجود تھا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے وحید عالم خان کو ٹکٹ جاری کیا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں شیر کا انتخابی نشان جاری کیا، دوسری جانب مریم نواز کو پینسل کا نشان الاٹ ہوا۔

لاہور کے این اے 125 سے مجموعی طور پر 14 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں مریم نواز کا نام شامل ہے۔

ذرائع ابلاغ پر خبریں سامنے آنے اور سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوئی تو مریم نواز نے خود ہی ابہام دور کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہاں کچھ غلط فہمی ہوئی، میرے خیال میں میرے کاغذات نامزدگی وقت پر واپس نہیں لیے جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں حلقہ این اے 125 سے انتخابات میں حصہ نہیں لے ہی۔

مریم نواز نے این اے 125 سے باقاعدہ طور پر کاغذات نامزدگی واپس لینے کا بھی اعلان کیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024