• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نواز شریف کے حکم پر چوہدری نثار کے بجائے قمر الاسلام کو ٹکٹ جاری

شائع June 29, 2018

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیرِاعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی ہدایات پر چوہدری نثار علی خان کے بجائے قومی اسمبلی کے حلقہ سے قمر الاسلام کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ٹکٹ جاری کیا گیا۔

گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سابق وزیرِ داخلہ اور لیگی رہنما چوہدری نثار علی خان اپنی پارٹی سے بار بار ناراض ہوتے رہے اور سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق انہیں منانے کے لیے جاتے رہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات میں فیصلہ کن کردار سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے سخت گیر موقف نے ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری نثار کو الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہیں مل سکتا، پرویز رشید

اس سلسلے میں خواجہ سعد رفیق چوہدری نثار علی خان کو نواز شریف کے اختلافات سے آگاہ کرتے رہے، جبکہ وہ مسلم لیگ ن کے موجودہ صدر شہباز شریف کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہے، تاہم اس دوران نواز شریف نے اپنا سخت گیر موقف اپنائے رکھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کی کوشش تھی کہ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی ایک نشست سے چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ دی جائے یا پھر اس حلقے سے کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے۔

تاہم اب مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد کے حکم پر چوہدری نثار کی جگہ قمر الاسلام کو آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹ جاری کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: چوہدری نثار کی نواز شریف پر پہلی بار براہِ راست تنقید

دوسری جانب زعیم قادری کا پارٹی سے علیحدگی کا معاملہ بھی سامنے آیا، جس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ زعیم قادری کو بھی نواز شریف کے منع کرنے کی وجہ سے منایا نہیں گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق اور شہباز شریف زعیم قادری کو منانا چاہتے تھے لیکن نواز شریف نے انہیں منع کرتے ہوئے کہا کہ ’روٹھنے والوں کو منایا نہیں جائے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024