مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص بری
پاکستانی شہریوں کے ساتھ شادیاں کرنیوالی بھارتی خواتین اپنے میکے، رشتہ داروں سے ملنے گئی تھیں، امرتسر سے واپس نہیں آنے دیا جارہا، خواتین کے پاس دستاویزات موجود ہیں، ذرائع
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی، مساجد سے اعلانات شروع، مقامی افراد خوف زدہ ہوگئے۔
کراچی میں 28 اپریل تک میٹرک کے امتحانات جاری ہیں، میٹرک کے بعض امتحانی مراکز کو انٹر بورڈ کا امتحانی مرکز بھی بنادیا گیا تھا، اب انٹر کے پرچے 5 مئی سے شروع ہونگے۔
زیادہ تر منصوبے پنجاب میں مکمل کیے جائینگے، میرپور خاص میں آئی بی اے سکھر کا کیمپس، بلوچستان میں جھل جاؤ۔بیلا روڈ کا منصوبہ بھی منظور، 4 پروجیکٹ ایکنک کو ارسال
مرنے والوں میں میاں بیوی عبداللہ، صائمہ نواز کے علاوہ علی حسین، آصف علی، زاہد اور وسیم شامل، تعلق منڈی بہاالدین، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے، میتیں ورثا کے سپرد
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، مسلح افواج ہر صورتحال کیلئے تیار ہیں، پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا متاثرہ ملک ہے، الزامات کا سلسلہ بند کیا جائے، پی ایم اے کاکول میں خطاب