• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بیلجیئم 0-1 سے کامیاب، انگلینڈ بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

شائع June 29, 2018
بیلجیئم کے کھلاڑی عدنان جنوزج کی جانب سے کیے گئے گول کا منظر— فوٹو: اے ایف پی
بیلجیئم کے کھلاڑی عدنان جنوزج کی جانب سے کیے گئے گول کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

فیفا ورلڈ کپ میں بیلجیئم اور تیونس کی فتح کے ساتھ ہی گروپ مرحلے کا اختتام ہو گیا اور بیلجیئم کے ساتھ ساتھ شکست خوردہ انگلینڈ کی ٹیم نے عالمی کپ کے اگلے راونڈ میں جگہ بنا لی۔

کلی ننگارڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایچ کے میچ میں پہلے سے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے والی دونوں ٹیموں نے محتاط انداز اپنایا جس کا اندازہ اس بات سے لگاتا جا سکتا ہے کہ دونوں ٹیموں نے میچ کے لیے اپنے اہم کھلاڑیوں کو آرام کرایا۔

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ہی ٹیمیں گول نہ کر سکیں لیکن دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں عدنان جنوزج نے گول کر کے بیلجیئم کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

میچ میں فتح کے ساتھ ہی بیلجیئم کی ٹیم نے گروپ کی صف اول کی ٹیم کی حیثیت پہلے مرحلے کا اختتام کیا جبکہ شکست کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم بھی پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی۔

گروپ ایچ کا دوسرا میچ پہلے سے ہی ایونٹ سے باہر ہونے والی ٹیموں تیونس اور پانامہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں تیونس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

مردوویا ارینا میں کھیلے گئے میچ میں مجموعی طور پر تیونس کی ٹیم نے شنادار کھیل پیش کیا لیکن 33ویں منٹ میں یاسین میریا کے گول کے اون گول کے سبب پانامہ نے میچ میں برتری حاصل کر لی۔

پہلے ہاف کے اختتام تک تیونس کی برتری قائم رہی لیکن دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں فخرالدین بن یوسف نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا جبکہ 15 منٹ بعد وہابی خضری کے گول کی بدولت تیونس نے میچ میں برتری حاصل کی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

تاہم ابتدائی دونوں میچ ہارنے کے سبب دونوں ہی ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

پری کوارٹر فائنل میں جاپان کا مقابلہ بیلجیئم اور انگلینڈ کا کولمبیا سے مقابلہ ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024