• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پی ٹی آئی رہنما کی کاغذات نامزدگی میں انوکھی حرکت

شائع June 28, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمد خان مدنی نے عام انتخابات 2018 میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 کے لیے کاغذات نامزدگی میں ہر جگہ ’الحمداللہ کچھ نہیں ہے‘ لکھ ڈالا۔

تحریک انصاف کے رہنما محمد خان مدنی نے اپنے اثاثہ جات صفر بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ذاتی استعمال میں صرف 1 بستر، 2 صوفے، ایک فریج اور ایک ٹی وی ہے۔

واضح رہے کہ محمد خان مدنی نے حلقہ این اے 124 سے حمزہ شہباز کے مدمقابل کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظورکرنے والاریٹرننگ افسرمعطل

اس سے قبل محمد خان مدنی نے 2013 میں حمزہ شہباز شریف کے مقابلے میں انتخاب لڑا تھا۔

محمد خان مدنی نے 2013 میں حمزہ شہباز کے مقابلے میں 40 ہزار 801 وٹ حاصل کیے تھے۔

محمد خان مدنی کے خلاف کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں اور وہ تحریک انصاف کے بانی کارکن ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما کو تاحال پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

غریب عوام وڈیروں کے مقابلے میں آگئے

دوسری جانب راجن پور میں سرداروں اور وڈیروں کے مقابلے میں اس بار غریب عوام بھی الیکشن کے میدان میں آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات 2018: سابق وزیر اعظم کے خلاف اپیل پر فیصلہ 27 جون کو سنایا جائے گا

حلقہ پی پی 297 سے دو امیدواروں کے منفرد اثاثے سامنے آ ئے ہیں۔

امیدوار حلقہ پی پی 297 غوث بخش مزاری المعروف شیرلنگ مزاری کے کل اثاثہ جات فقط 20 چارپاٸیاں ہیں۔

مذکورہ شخص کے پاس کاغذات نامزدگی کے مطابق گھر ہے نہ گاڑی، نہ بینک بیلنس اور نہ ہی کوٸی زرعی زمین تاہم زرعی قرضہ ضرور لے رکھا ہے۔

دوسرے امیدوار حلقہ پی پی 297 رحیم بخش کا کل مال متاع 500 روپے نقدی اور 10 چارپاٸیاں ہیں۔

الیکشن کمیشن میں جمع شدہ کاغذات نامزدگیوں کے مطابق دونوں امیدواروں کی کوٸی آمدن بھی نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024