• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’میں اور عالیہ اپنے رشتے کو ریئلٹی شو نہیں بنانا چاہتے‘

شائع June 29, 2018
ان دونوں کی شادی 2020 تک متوقع ہے —۔
ان دونوں کی شادی 2020 تک متوقع ہے —۔

یہ بات تو اب سب ہی جان چکے ہیں کہ بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، اور رنبیر اپنے انٹرویوز میں عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے رشتے پر باتیں کرتے بھی نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں رنبیر کپور نے عوام میں اپنی پسندیدگی ظاہر کرنے کی وجہ بھی بتادی۔

مزید پڑھیں: رنبیر نے عالیہ کے ساتھ اپنے تعلق کونئی محبت قرار دے دیا

رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ’میں صرف تب ہی بات کرتا ہوں جب میں کسی فلم کی تشہیر کررہا ہوں، لیکن اگر اس دوران میں کسی رشتے میں بندھ چکا ہوں اور کوئی مجھ سے اس حوالے سے سوال کرے تو ظاہر ہے میں اس پر بات کروں گا، کبھی کبھار آپ اور آپ کے ساتھی مل کر فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے اور کبھی کبھار آپ کو اس پر بات کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ آپ کو کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں ہوتی‘۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سب کے سامنے اپنے رشتے کا اعلان کرنے کا مقصد شہرت حاصل کرنا نہیں تھا۔

رنبیر کا کہنا تھا کہ ’ظاہر ہے میں یہ نہیں چاہتا کہ ہمارے رشتے کا مزاق بنایا جائے، میں اپنے رشتے کو ریئلٹی شو نہیں بنانا چاہتا، لیکن کیوں کہ ایسا ہے اس لیے سب کے سامنے ہے، اس بات کا احترام کریں کہ میں سب کو سب کچھ بتا رہا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر اور عالیہ کی شادی 2020 میں متوقع

رنبیر کپور کے لیے سب سے زیادہ ضروری اپنے رشتے کا احترام ہے اور اس کو وہ وقار دینا جس کا یہ مستحق ہے۔

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اس وقت اپنی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

گزشتہ ماہ رنبیر کپور نے جی کیو کو دیے ایک انٹرویو کے دوران عالیہ بھٹ اور اپنے رشتے کا اعتراف کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ اور عالیہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تاہم ابھی ان کے رشتے کی شروعات ہے اس لیے وہ اس حوالے سے بہت زیادہ بات نہیں کررہے۔

مزید پڑھیں: ’30 سال کی ہونے سے قبل شادی کرسکتی ہوں‘

رنبیر کپور نے ٹوئٹر پر اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ بہت جلد شادی کرلیں گے۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مداح توقع کرتے ہیں کہ وہ 30 سال کی ہونے کے بعد شادی کریں گی، تاہم وہ جلد شادی کرکے سب کو حیران بھی کرسکتی ہیں۔

🍃

A post shared by Alia ✨⭐️ (@aliaabhatt) on

یاد رہے کہ رواں سال سونم کپور کی شادی کی تقریب میں عالیہ اور رنبیر نے ایک ساتھ شرکت کرکے لوگوں کو اپنے رشتے کے بارے میں بات کرنے پر مجبور کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024