• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پیپلز پارٹی کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

شائع June 28, 2018

راولپنڈی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وہ واحد جماعت ہے جو آئندہ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کی نشست این اے 62 سے ایک خاتون امیدوار کو سامنے لائی ہے جبکہ دیگر کسی بھی سیاسی جماعت نے خاتون کو اس نشست کے لیے الیکشن میں کھڑا نہیں کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی 7 نشستیں بھی شامل ہیں تاہم پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

پی پی پی کی فہرست کے مطابق پارٹی کی خواتین ونگ کی ضلعی صدر سمیرا گل عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد اور مسلم لیگ (ن) کے دانیال چوہدری کے مقاملے میں انتخابی مہم چلائیں گی۔

مزید پڑھیں: انتخابات 2018: پیپلز پارٹی نے سندھ سے امیدواروں کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ پی پی پی نے سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی قریبی ساتھی ناہید خان کو 1997 کے الیکشن میں شیخ رشید احمد کے خلاف میدان میں اتارا تھا تاہم اس وقت عوامی لیگ کے سربراہ مسلم لیگ (ن) کا حصہ تھے۔

پی پی پی راولپنڈی کے ترجمان ناصر میر نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پارٹی کے پاس طویل عرصے سے پارٹی کا ساتھ دینے والی سمیرا گل اور ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کے رکن ندیم شیخ کا نام زیرِ غور تھا تاہم شہر کے کارکنان کے مطالبہ پر ٹکٹ سمیرا گل کو دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے اہم عہدیداروں نے حلقے کا دورہ کیا جہاں پارٹی کے زیادہ ترکارکنان نے نئے کارکن کے بجائے پرانے اور تجربہ کار سیاسی کارکن کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2018 کیلئے پیپلز پارٹی کے ’نئے چہرے‘

تاہم اس حوالے سے پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ سمیرا گل کو ٹکٹ اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ ان کے مقامی برادریوں بالخصوص مری سے راولپنڈی منتقل ہونے والوں سے بہتر مراسم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی عارف عباسی سمیرا گل کے کزن بھی ہیں۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں مناسب امیدوار کے انتخاب کے لیے مشکل وقت سے نبردآزما تھی اور اسی لیے پارٹی کے کارکنان کو ہی آگے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی اور پی پی پی پارلیمنٹیرینز کو تیر کے نشان سے انتخابات لڑنے کی اجازت

قومی اسمبلی کی نچست این اے 60 میں پی پی پی نے مختار عباس کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا جو مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈی ایم) کے صدر علامہ ناصر عباس کے بھتیجے ہیں، اور اس حلقے میں وہ شیخ رشید اور مسلم لیگ (ن) کے حنیف عباسی کے مقاملے میں میدان میں ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ مذکورہ حلقے سے پارٹی کے پاس نئے چہرے کو سامنے لانے کے علاوہ دوسرا کوئی چارہ نہیں تھا اس لیے انہوں نے چہرے کو سامنے لانے اک فیصلہ کیا۔

پی پی پی راولپنڈی کے صدر بابر جدون اور نائب صدر چوہدری افتخار نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر ٹکٹ حاصل کیا جبکہ کنٹونمنٹ ایریا میں پی پی پی نے این اے 61 سے حاجی گلزار اعوان کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ کنٹونمنٹ ایریا کا حلقہ روایتی طور پر زمرد خان کا ہے جنہوں نے 2002، 2008 اور 2013 سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی بھی حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024