• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

برازیل، سوئٹزرلینڈ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

شائع June 28, 2018
برازیل کی ٹیم سربیا کے خلاف دوسرا گول اسکور کرنے کا جشن منا رہی ہے— فوٹو: اے ایف پی
برازیل کی ٹیم سربیا کے خلاف دوسرا گول اسکور کرنے کا جشن منا رہی ہے— فوٹو: اے ایف پی

فیفا ورلڈ کپ 2018 میں برازیل نے سربیا کو 0-2 سے شکست دے کر لگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی جبکہ سوئٹزرلینڈ اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا جس کے ساتھ ہی سوئٹزرلینڈ اور برازیل نے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ماسکو کے اسپارٹک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں براززیل کو میچ کے آغاز میں ہی اس وقت بڑا نقصان پہنچا جب ان کے اہم ترین دفاعی کھلاڑی مارسیلو ویرا انجری کے سبب 10ویں منٹ میں میدان سے باہر جانے پر مجبور ہو گئے۔

برازیل نے میچ میں برتری حصول کی کافی کوششیں کیں جس کا صلہ انہیں اس وقت ملا جو کوٹنہو کے پاس پر پالنہو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

ہاف ٹائم تک برازیل کو میچ میں 0-1 کی برتری حاصل تھی جسے میچ کے 68ویں منٹ میں تھیاگو سلوا نے گول کر کے دگنا کردیا۔

سربیا کی ٹیم نے بھی میچ میں اچھا کھیل پیش کیا اور گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے لیکن اچھی فنشنگ نہ ہونے کے سبب وہ سابق عالمی چیمپیئن ٹیم کے خلاف گول نہ کر سکے۔

برازیل نے میچ میں 0-2سے فتح اپنے نام کر کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس دوران کھیلا گیا گروپ ای کا دوسرا میچ سوئٹزرلینڈ اور کوسٹاریکا کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابری پر ختم ہوا۔

نزنی نووگورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے بلیرم زمیلی کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

تاہم دوسرے ہاف کے 11ویں منٹ میں کوسٹاریکا کے کینڈل واسٹن نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔

میچ کے اختتام سے چند لمحے قبل مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ہو گیا اور 88ویں منٹ میں سوئس کھلاڑی جوسپ ڈرمک نے گول کر کے اپنی ٹیم کو دوبارہ برتری دلا دی۔

چند ہی لمحوں بعد کوسٹاریکا کو میچ برابر کرنے کا اس وقت نادر موقع ملا جب سوئٹزرلینڈ کے فاؤل کے نتیجے میں انہیں پینالٹی دی گئی لیکن برائن روئز اس پر گول کرنے میں ناکام رہے تاہم سوئس ٹیم کی بدقسمتی یہ رہی کہ گیند گول کیپر سے ٹکرا کر واپس گول میں چلی گئی اور یوں میچ 2-2 کی برابری کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اس میچ کی برابری کے ساتھ ہی سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے برازیل کے ہمراہ اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ کوسٹاریکا اور سربیا کی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں برازیل کا مقابلہ میکسکو اور سوئیڈن کا سوئٹزرلینڈ سے ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024