• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پیرو 0-2 سے کامیاب، فرانس اور ڈنمارک پری کوارٹر فائنل میں

شائع June 27, 2018
پیرو کی ٹیم میچ میں فتح کے باوجود اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی— فوٹو: اے پی
پیرو کی ٹیم میچ میں فتح کے باوجود اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی— فوٹو: اے پی

فیفا ورلڈ کپ میں پیرو نے آسٹریلیا کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں رسائی کا خواب چکنا چور کردیا جبکہ ڈرا میچ کھیلنے والی فرانس اور ڈنمارک کی ٹیموں نے پری کوارٹر راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

فشت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ سی کے اہم میچ میں آندرے کریلو کے گول کی بدولت پیرو نے میچ کے 18ویں منٹ میں برتی حاصل کی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف کا آغاز بھی آسٹریلیا کے لیے اچھا نہ تھا اور میچ کے 50ویں منٹ میں پاؤلو گوریرو کے گول کی بدولت پیرو کی برتری دگنی ہو گئی۔

اس کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم نے میچ میں واپسی اور گول اسکور کرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن وہ کامیابی نہ ہو سکی اور پیرو نے میچ میں 0-2 سے فتح اپنے نام کر لی۔

اس فتح کے باوجود پیرو اور اس کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کا بھی ورلڈ کپ میں سفر تمام ہو گیا۔

دوسری جانب گروپ سی میں سابق عالمی چیمپیئن فرانس اور ڈنمارک کے درمیان لزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

میچ برابر ہونے کے ساتھ ہی فرانس کی ٹیم گروپ سی میں سرفہرست رہی اور اس نے ڈنمارک کے ہمراہ اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024