• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

عام انتخابات: تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

شائع June 26, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کے وقت میں توسیع کرتے ہوئے اسے 8 بجے شب تک کرنے کی درخواست کردی۔

تحریک انصاف کی جانب سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا جس میں پولنگ کے وقت میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کے روز دن 12 سے 4 بجے تک شدید گرمی ہوگی جس کی وجہ سے عوام کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال میں دشواریوں کا سامنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے طریقہ کار کا اعلان کردیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ شام کے اوقات میں زیادہ ترعوام گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آئیں گے جس کی وجہ سے ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہوگا۔

25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کا مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 31 مئی کو بلوچستان اسمبلی نے عام انتخابات میں ایک ماہ کی تاخیر کی قرارداد منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی سے انتخابات میں تاخیر کی قرارداد منظور

قرارداد کے مطابق بلوچستان میں ان دنوں میں برداشت نہ کرنے والی گرمیاں ہوں گی جو ووٹرز کو انتخابی سرگرمیوں میں شریک ہونا ناممکن بنادیں گے۔

پولنگ اسٹیشنز میں بجلی کی بندش بھی پولنگ اسٹاف کو اپنا کام کرنے میں رکاوٹیں پیدا کرے گی۔

قرار داد میں بلوچستان حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ وفاقی حکومت سے گزارش کی جائے کہ انتخابات کو ایک ماہ تاخیر کرکے اگست کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024