• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سچی کہانی پر مبنی فلم میں پریانکا اور فرحان کاسٹ

شائع June 23, 2018
ان دونوں کی اگلی فلم 18 سالہ عائشہ چوہدری کی کہانی پر مبنی ہے، جس کا انتقال 2015 میں ہوا —۔
ان دونوں کی اگلی فلم 18 سالہ عائشہ چوہدری کی کہانی پر مبنی ہے، جس کا انتقال 2015 میں ہوا —۔

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے امریکی شو ’کوائینٹیکو‘ کے تین سیزن سامنے آچکے ہیں، تاہم اب اس کا چوتھا سیزن نہیں بنایا جائے گا، جس کے بعد اداکارہ نے واپسی بولی وڈ فلموں کو سائن کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

پریانکا چوپڑا بہت جلد سلمان خان کے ہمراہ فلم ’بھارت‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی اور اب انہوں نے گلوکار و اداکار فرحان اختر کے ساتھ بھی ایک فلم سائن کرلی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا بہت جلد سونالی بوس کی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی، جس کی کہانی عائشہ چوہدری کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔

عائشہ چوہدری کا تعلق بھارت سے تھا جو کہ لوگوں میں اپنی حوصلہ بڑھانے والی تقاریر کے باعث مشہور تھیں۔

عائشہ چوہدری مدافعتی نظام کی خرابی کے ساتھ پیدا ہوئیں تھیں، ان کا انتقال 24 جنوری 2015 کو 18 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

فلم سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’اس فلم کی کہانی عائشہ کی زندگی اور ان کی کتاب ’دی لٹل اپیفینیز‘ پر مبنی ہے، جس میں زائرہ وسیم عائشہ کا کردار ادا کریں گی، جبکہ پریانکا چوپڑا اور فرحان اختر ان کے والدین بنیں گے‘۔

عائشہ چوہدری پیدائشی طور پر مدافعتی کمی اور نظام ہاضمہ کی موروثی بیماری میں مبتلا تھی، جس وجہ سے ان کے پھیپھڑوں میں کینسر سمیت دیگر اعضاء میں بھی موروثی بیماریاں پیدا ہوگئیں تھیں۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا، ابھیشک بچن اور 18 سالہ لڑکی عائشہ

پیدائشی طور پر موروثی بیماری میں مبتلا ہونے کے باوجود عائشہ چوہدری دنیا بھر کے دیگر افراد کو حوصلہ دلاتی رہیں اور انہوں نے بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی کئی پروگرامات میں شرکت کی۔

زندگی کی مشکلات کا بہادری سے سامنا کرنے والی عائشہ چوہدری 3 سال قبل 2015 میں 18 سال کی عمر میں چل بسی۔

اس فلم کی شوٹنگ رواں سال اگست میں شروع ہوگی۔

فرحان اختر سے قبل ابھیشیک بچن کی اس فلم میں کام کرنے کی خبریں سامنے آئیں تھی، تاہم اب یہ تمام بےبنیاد ثابت ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور فرحان اختر 2015 کی کامیاب فلم ’دل دھڑکنے دو‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024