• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

15سالہ احمد نے ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے تاریخ رقم کردی

شائع June 22, 2018 اپ ڈیٹ June 26, 2018
احمد رضا ہاتھ میں قومی پرچم تھامے مشہور فلم ساز شرمین عبید چنائے اور پاکستان کی فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کے ہمراہ اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
احمد رضا ہاتھ میں قومی پرچم تھامے مشہور فلم ساز شرمین عبید چنائے اور پاکستان کی فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کے ہمراہ اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

سیالکوٹ کے 15سالہ احمد رضا نے ورلڈ کپ میں برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ کے ٹاس کا حصہ بن کر نئی تاریخ رقم کردی۔

پاکستان کے علاقے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے احمد رضا کے اہل خانہ گزشتہ 3 دہائیوں سے فٹبال کی ہاتھ سے سلائی کرتے آرہے ہیں جو دنیا بھر کی مختلف لیگز میں استعمال ہوتی ہے۔

22 جون 2018 کو 4 بج کر 45 منٹ پر پاکستان کے کھیلوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ تھا کیونکہ یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کوئی پاکستانی آفیشل کی حیثیت سے عالمی کپ کے میچ کے دوران میدان میں موجود تھا۔

پاکستان کے احمد رضا ٹاس کے موقع پر موجود ہیں
پاکستان کے احمد رضا ٹاس کے موقع پر موجود ہیں

احمد رضا نیمار جونیئر اور برازیل کی ٹیم کے بہت بڑے فین ہیں اور اس بہترین موقع کے ذریعے انہیں اپنے پسندیدہ اسٹار سے ملنے کا موقع ملا۔

اس اقدام کے پیچھے دنیا کی مشہور و معروف مشروب ساز کمپنی کوکا کولا ہے جو پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کو بھی فیفا ورلڈ کپ کے لیے روس لے کر جارہی ہے۔

کمپنی نے احمد کے سیالکوٹ کے ماسکو تک کے سفر کی دستاویزی فلم بنانے کے لیے دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے سے رابطہ کیا ہے اور اس دستاویزی فلم کو اگلے ماہ جاری کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024