• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ورلڈ کپ فٹ بال:پرتگال، یوراگوئے کامیاب، مراکش، سعودی عرب ایونٹ سے باہر

شائع June 20, 2018 اپ ڈیٹ June 21, 2018
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

پرتگال نے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کے باعث اور یوراگوئے نے سواریز کے گول کی بدولت بالترتیب مراکش اور سعودی عرب کو 1-0 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا جبکہ اسپین نے ایران کو 0-1 سے شکست دے دی۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کے لوزھنیکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے اہم میچ میں رونالڈو نے اپنی کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے میچ کے ابتدائی لمحات میں گول کرکے پرتگال کو گروپ کی سرفہرست ٹیم بنا دیا۔

مراکش اس شکست کے ساتھ ہی عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

یاد رہے کہ پرتگال نے اپنے پہلے میچ میں رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کے باعث اسپین کے خلاف میچ کو برابر کرتے ہوئے ایک پوائنٹ حاصل کیا تھا۔

مراکش کو پہلے میچ میں ایران سے ایک گول کی شکست ہوئی تھی لیکن ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور آخری لمحات میں اپنی غلطی کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

گروپ بی میں ایران دوسرے اور اسپین ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے تاہم دونوں آج آخری میچ کھیلیں گی جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورت حال واضح ہوجائے گی۔

یوراگوئے کی سعودی عرب کو شکست

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

دوسرے میچ میں یوراگوئے نے لوئس سواریز کے گول کے باعث سعودی عرب کو 0-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

یوراگوئے نے پہلے میچ میں مصر کو 0-1 سے شکست دے کر تین پوائنٹس حاصل کرلیے اور مسلسل دوسری کامیابی کے بعد پوائنٹس کی تعداد 6 کر دی تاہم بہترین کارکردگی کے باعث میزبان روس سرفہرست ہے۔

—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز

لوئس سواریز نے میچ کے 23 ویں منٹ میں سعودی عرب کے خلاف گول کر کے ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔

اسپین کی ایران کو شکست

گروپ بی کے دوسرے میچ میں سابق عالمی چمپیئن اسپین نے ایران کو 0-1 سے شکست دے دی۔

اسپین کی جانب سے ڈیاگو کوسٹا نے میچ کے 54 ویں منٹ میں گول کر کے برتری دلادی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

ایران نے برتری کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ ناکام ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024