• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

جب فٹبال ورلڈ کپ میچ کے نتیجے میں میکسیکو میں 'زلزلہ' آگیا

شائع June 19, 2018 اپ ڈیٹ June 23, 2018
— فوٹو بشکریہ فیفا
— فوٹو بشکریہ فیفا

اتوار کو میکسیکو نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست دے کر فٹبال ورلڈکپ میں پہلا اپ سیٹ کیا تھا اور اس نے میکسیکن عوام کو بہت زیادہ خوش اور پرجوش کردیا۔

درحقیقت اتنا پرجوش کہ میکسیکو کے دارالحکومت کے باسی ایسا لگتا ہے کہ میچ کے دوران خوشی سے اچھل پڑے، جس کے نتیجے میں ہونے والی دھمک سے زلزلہ ریکارڈ کرنے والے سنسرز نے ایک چھوٹے زلزلے کو ریکارڈ کیا۔

مزید پڑھیں : دفاعی چمپیئن جرمنی کو میکسیکو سے شکست

جیولوجیکل اینڈ ایٹموسفیرک انویسٹی گیشن نامی ادارے کے مطابق کم از کم 2 سنسرز نے زلزلے کو ریکارڈ کیا اور اس کی وجہ قدرتی نہیں بلکہ مصنوعی تھی۔

ادارے کے مطابق اس کی وجہ بہت زیادہ افراد کا خوشی سے اچھلنا ہوسکتی ہے، ایسا اس وقت ہوا جب میکسیکو کی جانب سے میچ کا واحد گول کیا گیا۔

دیکھنے اور سننے میں تو یہ ناقابل یقین لگتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے سوال کیا کہ ٹوئیٹ میں زلزلے کی شدت نہیں بتائی گئی۔

تاہم ادارے کے حکام نے بتایا کہ اس کی شدت اعشاریہ 3 کے زلزلے جتنی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ عام لوگوں کو اس معمولی زلزلے کا احساس نہیں ہوا مگر ٹیکنالوجی نے پھر بھی اسے ریکارڈ کیا۔

انہوں نے مزید بتایا ' ہم جانتے ہیں کہ میکسیکو سٹی کے بیشتر حصوں میں بہت زیادہ لوگ میچ دیکھنے کے لیے جمع تھے، اور وہ سب بیک وقت خوشی میں ہوا میں اچھلے اور ہم وہ لمحہ پکڑنے میں کامیاب رہے'۔

ویسے خوشی سے اچھل کر ہی میکسیکن عوام نے جشن نہیں منایا، بلکہ کامیابی کے بعد رات بھر میکسیکو سٹی گاڑیوں کے ہارن سے گونجتا رہا جبکہ بڑے عوامی مراکز میں لوگ میکسیکن جھنڈے لہراتے رہے، گانوں، نعروں سے فضا گونجتی رہی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024