• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دفاعی چمپیئن جرمنی کو میکسیکو سے شکست

شائع June 17, 2018 اپ ڈیٹ June 18, 2018
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

دفاعی چمپیئن جرمنی کو فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے افتتاحی میچ میں میکسیکو کے خلاف 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پہلے میچ میں سربیا نے کوسٹاریکا کو شکست دے کر قیمتی 3 پوائنٹس حاصل کرلیے۔

روس میں کھیلے جارہے عالمی کپ کے گروپ ای کے پہلے میچ میں ورلڈکپ 2014 کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہنے والی سربیاکی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام تک اپنی برتری کو برقرار رکھا۔

سربیا کی جانب سے الیگزینڈر کولاروف نے 56 ویں منٹ میں فری کک کے ذریعے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیلنے والے کوسٹاریکا کے گول کیپر کیلور نیواس کو مانچسٹرسٹی کے سابق کھلاڑی نے مکمل طور پر ناکام کرتے ہوئے رواں ٹورنامنٹ میں ٹیم کو پہلی کامیابی دلا دی۔

سربیا اور کوسٹاریکا ایک مشکل گروپ ای میں شامل ہیں جہاں برازیل اور سوئٹزرلینڈ جیسی ٹیمیں شامل ہیں۔

دوسرے میچ میں دفاعی چمپیئن جرمنی کو میکسیکو نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی یوں جرمنی نے ورلڈ کپ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا۔

میکسیکو کے لوزانو نے میچ کے پہلے ہاف کے 35 ویں منٹ میں بہترین گول کیا جس کو دفاعی چمپیئن کے کھلاڑی کھیل کے اختتام تک برابر نہ کرسکے۔

جرمنی کے ٹونی کروز کو بھی فری کک کے ذریعے گول کرنے کا موقع ملا تھا تاہم میکسیکو کے گول کیپر نے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا جبکہ دفاعی چمپیئن ٹیم نے میچ کے آخری لمحات میں تیز کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

تیسرے میچ میں گروپ ای کی ٹیمیں سابق عالمی چمپیئن برازیل اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024