• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ماسکو میں بے قابو ٹیکسی کی ٹکر سے 8شائقین زخمی

شائع June 17, 2018
پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی اور اس کے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا— فوٹو: اے پی
پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی اور اس کے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا— فوٹو: اے پی

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک ٹیکسی، ڈرائیور سے بےقابو ہونے کے نتیجے میں ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے کم از 8شائقین زخمی ہو گئے۔

ورلڈ کپ کے تیسرے دن ماسکو کے ریڈ اسکوائر کے علاقے میں ڈرائیور سے بے قابو ہونے والی ٹیکسی فٹ پاتھ پر کھڑے افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈارئیور نے ٹریفک جام میں پھنسی گاڑیوں کو پار کرنے کی کوشش میں گاڑی دائیں جانب موڑ دی تاہم اس موقع پر ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹیکسی سڑک کے ایک جانب کھڑے افراد کو روندتی ہوئی ٹریفک سگنل سے ٹکراگئی۔

اس موقع پر ٹیکسی ڈرائیور نے جان بچانے کے لیے گاڑی سے کود کر دوڑ لگا دی لیکن سڑک پر موجود لوگوں نے پیچھا کرکے اسے پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق 28سالہ ڈرائیور کرغیزستان کا رہائشی جسے تحویل میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے، تاہم ابتدائی تحقیقات سے ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب گاڑی کو قابو میں نہیں رکھ سکا۔

پولیس نے تصدیق کی کہ واقع میں 8 افراد زخمی ہوئے لیکن ان میں سے کسی کی بھی حالت نازک نہیں جبکہ انہیں جلد طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

یہ واقعہ ارجنٹینا اور آئس لینڈ کے درمیان 1-1 سے ڈرا ہونے والے میچ کے اختتام سے کچھ دیر بعد پیش آیا اور رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والے اکثر افراد ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے غیرملکی باشندے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024