• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

رونالڈو کی ہیٹ ٹرک: اسپین، پرتگال کے درمیان میچ برابر

شائع June 16, 2018
—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز

پرتگال نے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت سابق عالمی چمپیئن اسپین کے خلاف فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں اپنے پہلے میچ کو برابر کردیا۔

روس میں کھیلے جارہے فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں رونالڈو نے اپنی بہترین کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے اسپین کی مضبوط ٹیم کو جیتنے کا موقع نہیں دیا۔

رونالڈو نے میچ کا پہلا گول چوتھے منٹ میں کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلادی جس کو 24 ویں منٹ میں ڈیاگو کوسٹا نے برابر کیا۔

اسپین کی ٹیم نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ کے دوران کھیل میں اپنی گرفت برقرار رکھی لیکن گول کی برتری کو آخر تک جاری نہ رکھ پائی۔

رونالڈو نے وقفے سے قبل 44 ویں منٹ میں ایک اور گول داغ کر میچ میں برتری حاصل کرلی تاہم وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر ڈیاگو کوسٹا نے اسپین کو میچ میں واپس لاتے ہوئے میچ کو 2-2 گول سے برابر کردیا۔

اسپین کے نوجوان کھلاڑی ناچو نے 58 ویں منٹ میں ٹیم کے لیے تیسرا گول کرکے برتری دلادی تو میچ میں اسپین کی جیت کے آثار نمایاں تھے اور اسپین نے بہترین کھیل کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ایک مرتبہ پھر پرتگال کو شاندار گول کے ذریعے میچ میں شکست سے بچاتے ہوئے 88 ویں منٹ میں گول کرلیا۔

رونالڈو دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں جس نے ورلڈ کپ میں اسپین کے خلاف ہیٹ ٹرک کی اور ورلڈ کپ میں بھی یہ ان کی پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔

قبل ازیں یوروگوائے نے مصر اور ایران نے مراکش کو 1-0 سے شکست دے کر 3،3 پوائنٹس حاص کر لیے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024