• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

‘نگراں حکومت مسلم لیگ (ن) کیلئے سیاست نہ کرے‘

شائع June 14, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگراں حکومت کو تجویز دی ہے کہ ‘وہ سیاست نہ کرے اور مسلم لیگ (ن) کے حق میں اپنا کردار ادا کرنا بند کرے’۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا کہ ‘نگراں وفاقی وزیر کی جانب سے بجلی کے مسئلے پر دفاعی موقف اختیار کرنا باعث تشویش ہے’۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، ملی مسلم لیگ

انہوں نے واضح کیا کہ ‘جن لوگوں کا بجلی کے مسئلے سے کوئی لینا دینا نہیں وہ دعویٰ کررہے ہیں کہ بہت بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی، نگراں حکومت بتائے کہ اگر گرڈ میں بجلی ہے تو ملک میں لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے’۔

واضح رہے کہ 12 جون کو نگراں وزیر برائے توانائی سید علی ظفر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ رواں مہینے میں لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی کیونکہ طلب اور رسد کا مسئلہ نہیں رہا’۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 22 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ طلب کی حد 24 ہزار میگا واٹ ہے تاہم ملک میں 28 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پیداوار مسئلہ نہیں۔

پریس کانفرنس کے بعد پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے فیس بک پر پیغام دیا کہ نگراں حکومت تصدیق کر چکی ہے کہ ملک میں طلب سے زیادہ بجلی موجود ہے اور نگراں حکومت کا بیان مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں پر مہر ثبت کرنے کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں: انتخابات 2018ء: شاہ رخ کی کزن کا پشاور سے انتخاب لڑنے کا امکان؟

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘مسلم لیگ (ن) نے قومی گرڈ میں 11 ہزار میگا واٹ بجلی شامل کی جو 66 برس میں کل پیداوار کا 61 فیصد ہے، یقیناً کارکردگی جملوں سے زیادہ طاقتور ہے’۔

دوسری جانب بابر اعوان کے بیان پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے ڈان کو بتایا کہ ‘نگراں وزیر نے ملک میں توانائی کے حوالے سے بالکل ٹھیک نقطہ نظریہ پیش کیا، حقیقت یہ ہے کہ ہماری حکومت نے بجلی کی پیداوار کے لیے بہت کام کیا تاکہ بجلی کا بحران ختم ہو سکے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘پی ٹی آئی کو 5 سال پہلے والے دور کے بارے میں سوچنا چاہیے جب لوگ لوڈشیڈنگ سے متاثر ہو کر روڈ بلاک کررہے تھے لیکن اب کوئی شکایت نہیں ہے’۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ بابر اعوان بجلی کے مسئلے پر بات کررہے ہیں جبکہ وہ خود نندی پور پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر کا باعث بنے۔

یہ پڑھیں: ملک بھر سے 13 خواجہ سراؤں کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

اس دوران پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے انتخابات میں ممکنہ طور پر دھاندلی پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر اضلاع میں پولیس اور ریونیو کے محکمہ نے دھاندلی کی تیاری کرلی ہے، اس ماحول میں صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد سوالیہ نشان ہے۔


یہ خبر 14 جون 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024