• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ورلڈ کپ سے ایک دن قبل اسپین کے کوچ برطرف

شائع June 14, 2018 اپ ڈیٹ June 15, 2018
اسپین کے نئے کوچ فرنینڈو ہیرو روس میں ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ میں موجود ہیں— فوٹو: اے ایف پی
اسپین کے نئے کوچ فرنینڈو ہیرو روس میں ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ میں موجود ہیں— فوٹو: اے ایف پی

میڈرڈ: اسپین فٹبال فیڈریشن نے ورلڈ کپ سے ایک روز قبل ٹیم کوچ جولین لوپ ٹیگوئی کو عہدے سے فارغ کرتے ہوئے فیڈریشن کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر فرنینڈو ہیرو کو کوچ کے منصب پر فائز کردیا۔

جولین لوپ نے ریال میڈرڈ کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کا اعلان کیا تھا اور ہسپانوی عوام نے ورلڈ کپ سے محض چند دن قبل اس اعلان پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

اسپینش فٹبال فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جولین لوپ نے ہمیں آگاہ کیے بغیر ریال میڈرڈ سے معاہدہ کیا جس کی وجہ سے فیڈریشن نے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

اسپینش فٹ بال فیڈریشن کے صدر لوئس روبائلز نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس وقت یہ مشکل فیصلہ ہے اور میں جانتا ہوں کہ مجھے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑے گا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس سے ہماری ٹیم مزید مضبوط ہو گی۔

اسپین نے 2016 میں جولین کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا اور ان کی زیر کوچنگ اسپینش ٹیم نے 20 میں سے 14 میچوں میں فتوحات حاصل کیں اور اس دوران اسپین کو کسی بھی میچ میں شکست نیہں ہوئی۔

انہوں نے گزشتہ ماہ ہی اپنے معاہدے میں 2020 تک تجدید کی تھی لیکن پھر رواں ہفتے یکدم ریال میڈرڈ کی کوچنگ سنبھالنے کا اعلان کردیا تھا۔

اسپین کے 50 سالہ نئے کوچ فرنینڈو ریال میڈرڈ کے سابق کپتان ہیں اور انہیں ماضی میں کوچنگ کا کچھ خاص تجربہ نہیں جہاں وہ صرف دوسرے درجے کی ہسپانوی لیگ کی ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔

ورلڈ کپ کا آغاز جمعرات سے ہو رہا ہے اور سابق عالمی چیمپیئن اسپینش ٹیم 15 جون کو پرتگال کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024