• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے حتمی تاریخ میں تبدیلی

شائع June 8, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے ایک مرتبہ پھر انتخابی شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے حتمی تاریخ میں 5 روز کی توسیع کر دی، تاہم انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 جون ہو گی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 14 جون کے بجائے 19 جون تک کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 22 جون تک دائر کی جاسکیں گی جبکہ ان اپیلوں پر فیصلے 27 جون تک کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے انتخابات کے نامزدگی فارم کو کالعدم قرار دے دیا

الیکشن کمیشن کے انتخابی شیڈیل کے مطابق 28 جون کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گی جبکہ امیدوار 29 جون تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق 30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 روز کی توسیع کی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کاغذات نامزدگی 11 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یکم جون کو لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات 2018 کے لیے پارلیمنٹ کی جانب سے نامزدگی فارم میں کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے آئین کی شق 62 اور 63 کے مطابق ترتیب دینے کا حکم دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: نامزدگی فارم کے ساتھ بیانِ حلفی لازمی قرار

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور نامزدگی فارم سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر رہنمائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بعدِ ازاں نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے اٹارنی جنرل آفس اور وزارت قانون کو ہدایت کی تھی کہ لاہور ہائی کورٹ کے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف فوری اپیل دائر کی جائے اور اس کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔

اس کے بعد 3 جون کو سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ نے نامزدگی فارم میں کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024