• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شاداب نے ہیڈ کوچ آرتھر کو شرط ہرا دی

شائع June 5, 2018 اپ ڈیٹ June 8, 2018
شاداب نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں 3 نصف سنچریاں اسکور کیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
شاداب نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں 3 نصف سنچریاں اسکور کیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے شاداب خان نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوران تین نصف سنچریاں اسکور کر کے پوری قوم کے دل جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے شرط بھی جیت لی۔

ہوا کچھ یوں کہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے قبل آرتھر نے شاداب خان سے کہا کہ وہ اپنی بیٹنگ میں بہتری لائیں جس پر لیگ اسپنر نے کوچ کو چیلنج کیا کہ وہ آئندہ تین میچوں میں اتنی ہی نصف سنچریاں اسکور کریں گے۔

نوجوان لیگ اسپنر شاداب نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں اپنی آل راؤنڈر صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے اہم موقع پر نصف سنچری اسکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور کوچ کی جانب ایک کا اشارہ کر کے واضح کیا کہ وہ ایک نصف اسکور کر چکے ہیں۔

پھر انگلینڈ کے خلاف لارڈز اور پھر ہیڈنگلے میں بھی ففٹی اسکور کر کے کوچ کی جانب اشارہ کر کے اپنی مقصد کی تکمیل اور شرط جیتنے کا اعلان کیا۔

مکی آرتھر نے شرط ہارنے کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب پوری ٹیم کو کھانا کھلانے کے لیے لے جانا پڑے گا اور نوجوان کھلاڑی کے اس عزم و ہمت پر بہت خوش ہیں، انہوں نے جو کہا، وہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024