• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لیڈز ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، عثمان صلاح الدین ٹیم میں شامل

شائع May 31, 2018
لیڈز ٹیسٹ سے ایک دن قبل ٹریننگ سیشن کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑی اچھے موڈ میں نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے پی
لیڈز ٹیسٹ سے ایک دن قبل ٹریننگ سیشن کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑی اچھے موڈ میں نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے پی

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے بابر اعظم کی جگہ عثمان صلاح الدین کو قومی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم انجری کا شکار ہوئے تھے اور ہاتھ میں فریکچر کے سبب وہ دورہ انگلینڈ سے باہر ہو گئے تھے۔

ابتدائی طور پر دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابر کی جگہ فخر زمان کو کھلائے جانے کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن آج پاکستان نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے عثمان صلاح الدین کو ٹیم کا حصہ بنا لیا۔

عثمان دو ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں تاہم انہوں نے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کی اور جمعے کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں وہ ڈیبیو کریں گے۔

27 سالہ بلے باز پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے چند بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور 99فرسٹ کلاس میچوں میں 46.53 کی اوسط سے رنز بنا چکے ہیں جبکہ وہ ایک عرصے سے قومی ٹیم کے ہمراہ دورے کر رہے ہیں۔

دوسری جانب دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

بین اسٹوکس ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہوں نے جمعرات کو صرف بیٹنگ کی کیونکہ انہیں ہیمسٹرنگ کی وجہ سے باؤلنگ اور فیلڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انگلینڈ نے بین اسٹوکس کی انجری کو دیکھتے ہوئے سیم کیورن کو اسکواڈ میں طلب کر لیا ہے اور اگر اسٹوکس نہ کھیلے تو سیم کیورن کو ڈیبیو کرایا جا سکتا ہے۔

کل سے لیڈز میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔

سرفراز احمد(کپتان)، اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور محمد عباس۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024