• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

استنبول 2020 چیمپیئنز لیگ فائنل کی میزبانی کرے گا

شائع May 24, 2018

یوئیفا نے 2020 کے چیمپیئنز لیگ فائنل کی میزبانی استنبول کے اتاترک اولمپک اسٹیڈیم کو سونپ دی جو 15سال بعد فائنل کی میزبانی کرے گا۔

ترکی کے دارالحکومت میں واقع 76ہزار گنجائش کے حامل اسٹیڈیم نے 2005 میں لیورپول اور اے سی میلان کے درمیان فائنل کی میزبانی کی تھی جہاں لیورپول نے 3-0 کے خسارے میں جانے کے بعد شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے پینالٹیز پر اے سی میلان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

یوکرین کے دارالحکومت کیو میں ہفتے کو ریال میڈرڈ کے خلاف ہونے والے چیمپیئنز لیگ فائنل کے حوالے سے لیورپول نے یوئیفا سے شکایت کی تھی کہ فائنل دیکھنے کے لیے آنے والے ان کے شائقین کو کیو میں رہائش اور آمدورفت کے سلسلے میں سخت مہنگائی کا سامنا ہے۔

اس شکایت کے پیش نظر یوئیفا کو چیلنج کا سامنا تھا کہ وہ کسی ایسے شہر کو 2020 کے فائنل کی میزبانی سونپے جہاں ہوٹل اور ایئرپورٹ کا انفرااسٹرکچر شائقین، میڈیا اور وفود کے آنے والے دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے مہمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرے۔

ترکی کے دارالحکومت میں اعلیٰ معیاری انتظامات اور بہترین ہوٹل مینجمنٹ کے سبب اسے ایونٹ کے فائنل کی میزبانی سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2019 کے چیمپیئنز لیگ فائنل کی میزبانی پہلے ہی ایٹلیٹکو میڈرڈ کے ہوم گراؤنڈ وانڈا میٹروپولیٹانو کو سونپی جا چکی ہے جس میں 67ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024