• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کیلئے 12رکنی انگلش اسکواڈ کا اعلان

شائع May 15, 2018
انگلینڈ نے ایک عرصے سے ناقص فارم کا شکار اوپنر ایلسٹر کک پر اعتماد برقرار رکھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
انگلینڈ نے ایک عرصے سے ناقص فارم کا شکار اوپنر ایلسٹر کک پر اعتماد برقرار رکھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جہاں معین علی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے اور ان کی جگہ ڈوم بیس کو پہلی مرتبہ انگلش اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹ سے فتح کے بعد پاکستانی ٹیم اب دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ جائے گی جس کا پہلا ٹیسٹ میچ 24مئی سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ نے اپنے 12رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں پہلی مرتبہ سمرسیٹ سے تعلق رکھنے والے اسپنر ڈوم بیس کو شامل کیا گیا ہے اور معین علی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

20سالہ ڈوم بیس 16فرسٹ کلاس میچز کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں ایسکس کے خلاف ایم سی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے آٹھ وکٹیں لینے کے ساتھ سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی کاؤنٹی چیمپیئن کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ انڈین پریمیئر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے جوز بٹلر بھی دسمبر 2016 کے بعد پہلی مرتبہ انگلش ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کا 12رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

جو روٹ(کپتان)، ایلسٹر کک، مارک اسٹون مین، ڈیوڈ ملان، بین اسٹوکس، جونی بیئراسٹو، جوز بٹلر، ڈوم بیس، کرس ووکس، جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ اور مارک وُڈ۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024