• KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:44am
  • LHR: Fajr 5:01am Sunrise 6:24am
  • ISB: Fajr 5:08am Sunrise 6:33am
  • KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:44am
  • LHR: Fajr 5:01am Sunrise 6:24am
  • ISB: Fajr 5:08am Sunrise 6:33am

کینیڈا منتقل ہونے کی خبروں پر میشا شفیع نے وضاحت کردی

شائع May 14, 2018

گزشتہ ماہ 19 اپریل کو گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرنے کے بعد گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کو آن لائن تضحیک اور دھمکیوں کا سامنا تھا۔

مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر اپنے اور اہل خانہ کے خلاف نازیبا گفتگو کیے جانے کے بعد جہاں میشا شفیع نے اپنا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹو کردیا تھا۔

وہیں یہ چہ مگوئیاں بھی کی جا رہی تھیں کہ وہ پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔

بعض میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ میشا شفیع اور ان کے خاندان کو کینیڈین حکومت نے ‘پرمننٹ ریزیڈنٹ‘ (پی آر) کارڈ تک جاری کردیے ہیں، جس کے بعد انہیں آئندہ 9 ماہ کے اندر وہاں کی شہریت بھی دی جائے گی۔

ایسی خبروں پر میشا شفیع کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا، مگر اب گلوکارہ نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیوں کیے؟

میشا شفیع نے ایک ٹوئیٹ کی جس میں وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ موٹر سائیکل پر خوشگوار موڈ میں ںظر آئیں۔

ساتھ ہی انہوں نے اسی ٹوئیٹ میں بتایا کہ بعض لوگ کہ رہے ہیں کہ میں کینیڈا منتقل ہو رہی ہیں، وہ دیکھ لیں میں لاہور کے اینگرٹن روڈ پر خوبصورت اور بہادر خواتین کے ساتھ موجود ہوں۔

میشا شفیع نے اینگرٹن روڈ میں پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم ’ویمن آن ویلز‘ میں شرکت کی اور خواتین کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

مزید پڑھیں: میشا شفیع نے مقدمہ لڑنے کیلئے وکلاء کی خدمات حاصل کرلیں

میشا شفیع نے مہم کے دوران موٹر سائیکل پر سفر کرکے شہرت حاصل کرنے والی خواتین زینتھ عرفان اور خدیجہ صدیقی کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی اور انہیں سپر ہیروز اور اصل موٹر سائیکل گرلز قرار دیا۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹس ( ایس آر یو) کے تحت ’ویمن آن ویلز‘ کے منصوبے کا آغاز 13 مئی سے کیا، جس کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب نے پہلے مرحلے میں 700 خواتین میں مفت موٹر سائیکلز تقسیم کیں۔

فوری طور پر اس منصوبے کو صوبے کے 5 اضلاع میں شروع کیا گیا ہے، جب کہ آگے چل کر اس کو صوبے کے 36 اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔

اس منصوبے کے صوبے بھر کی 3 ہزار خواتین میں مفت موٹر سائیکلز تقسیم کی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 7 نومبر 2024
کارٹون : 6 نومبر 2024