• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

الیکشن 2018 کے لیے ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات

شائع May 8, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے لیے ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا تعلق ماتحت عدالتوں سے ہوگا جبکہ چند اضلاع اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) میں ڈی آر اوز ضلعی انتظامیہ سے لیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل افسران کی عدم دستیابی کے باعث انتظامیہ سے افسران لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی پی کا کاغذات نامزدگی کی آن لائن جانچ کیلئے سافٹ وئیر بنانے کا فیصلہ

انتخابی عمل کے ذمہ دار ادارے نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں 131 ڈی آر اوز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ فاٹا کی 7 ایجنسیوں میں ڈی آر اوز پولیٹیکل ایجنٹ ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں 25، پنجاب میں 36، سندھ میں 27 اور بلوچستان میں 34 ڈی آر اوز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں ایک ڈی آر او اور 3 آر اوز تعینات کئے گئے ہیں۔

ادارے نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے لیے 39 آر اوز اور صوبائی اسمبلی کے لیے 99 آر اوز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پنجاب میں قومی اسمبلی کے انتخابات کے لیے 141 اور صوبائی اسمبلی کیلئے 297 آر اوز تعینات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اگر آپ رجسٹر ووٹر نہیں تو یہ جاننا بہت ضروری ہے

دوسری جانب صوبہ سندھ میں قومی اسمبلی کے لیے 61 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 130 آر اوز جبکہ صوبہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کے لیے 16 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 51 آر اوز تعینات کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے 4 اضلاع اور فاٹا کے علاوہ ڈی آر اوز اور آر اوز کا تعلق ماتحت عدالتوں سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024