• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا واہگہ بارڈر کا دورہ

شائع April 21, 2018 اپ ڈیٹ April 24, 2018
واہگہ بارڈر کے دورے کے موقع پر قومی ٹیم کو بریفنگ دی جا رہی ہے— تصویر بشکریہ ذیشان احمد
واہگہ بارڈر کے دورے کے موقع پر قومی ٹیم کو بریفنگ دی جا رہی ہے— تصویر بشکریہ ذیشان احمد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شریک ہوئے اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں نے کھلاڑیوں کے لہو کو بھی گرما دیا۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ نے تربیتی کیمپ کے اختتام کے بعد واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔

اس موقع موجود شہریوں نے قومی کرکٹرز کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جس نے واہگہ بارڈر پر سماں سا باندھ دیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی واہگہ بارڈر پر تقریب سے لطف اندوز ہو رہے ہیں— تصویر بشکریہ ذیشان احمد
قومی ٹیم کے کھلاڑی واہگہ بارڈر پر تقریب سے لطف اندوز ہو رہے ہیں— تصویر بشکریہ ذیشان احمد

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے واہگہ بارڈر پر عوام کے سامنے آکر روایتی انداز میں جشن منایا جبکہ فاسٹ باؤلر رینجرز کے نوجوانوں کے ساتھ پریڈ میں بھی شریک ہوئے۔

واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں قومی ٹیم کے کھلاڑی کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم، بابر اعظم، حارث سہیل،عثمان صلاح الدین، فہیم اشرف، سعد علی اور راحت علی کے ساتھ آفیشلز بھی تقریب میں موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024