• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

سیکیورٹی خدشات: چنائی، آئی پی ایل کے میچوں کی میزبانی سے محروم

شائع April 11, 2018

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی گورننگ کونسل نے سیکیورٹی خدشات کے باعث چنئی میں شیڈول بقیہ میچوں کو دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد چنائی میچوں کی میزبانی سے محروم ہو گیا۔

آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز کی ٹیم کو اب اپنے 6 میچ ہوم گراؤنڈ کے بجائے دوسرے مقامات میں کھیلنے پڑیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی سپر کنگز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے چنئی پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور شہر میں جاری احتجاج کے بارے میں تفصیلی بات کی۔

پولیس کمشنر نے تامل ناڈو اور کرناٹکا کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے چنئی سپر کنگز کے سی ای او کو آئی پی ایل کے میچ دوسرے مقامات منتقل کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعدانھوں نے بی سی سی آئی کی اجازت کے تحت میچوں کو دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:چنئی سپر کنگز کا 2 سال بعد ہوم گراؤنڈ میں جوتوں سے استقبال

آئی پی ایل گورننگ کونسل پونے، راجکوٹ، ویشاکاپٹنم کو چنائی سپنر کنگز کے میچوں کی میزبانی دینے کے بارے میں غور کر رہی ہے تاہم حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ چنائی سپر کنگز کو اس سے قبل 2014 میں بھی کشیدگی کی وجہ سے ہوم میچز رانچی میں کھیلنے پڑے تھے۔

یاد رہے کہ رواں لیگ میں 10 اپریل کو چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ کے دوران شائقین نے ہنگامہ آرائی کی اور چنئی کے کھلاڑیوں پر جوتے پھینکے گئے تھے۔

تماشائیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث چند شائقین کو گرفتار کر لیا گیا تھا جنھوں نے مزید میچوں میں بھی خلل ڈالنے کی دھمکی دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024