• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm

کینیڈا کی جونیئر آئس ہاکی ٹیم کی بس کو حادثہ، 14 افراد ہلاک

شائع April 8, 2018

کینیڈا میں بس کے حادثے میں جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ڈرائیور سمیت 14 افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔

جمعے کی شام کینیڈا کے صوبے ساسکیچوان میں پیش آیا جب کھلاڑیوں کو لے کر جانے والی بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے اکثریت کھلاڑیوں کی ہے۔

پولیس نے ہفتے کے روز ان ہلاکتوں کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بس میں کھلاڑیوں سمیت کل 28 افراد سوار تھے تاہم تاحال یہ واضح نہیں کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے 14 افراد کھلاڑی ہیں یا دیگر مسافر۔

جونیئر ہاکی لیگ میں بولٹ برونکس کی ٹیم نپاون ہاکس کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے جا رہی تھی کہ ان کی بس حادثے کا شکار ہو گئی۔

مذکورہ ٹیم کے کھلاڑیوں کی عمریں 16 سے 21 سال کے درمیان ہیں جبکہ حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹریڈیو نے بھی واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025