• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: قومی ٹیم سیریز میں کلین سوئپ کیلئے تیار

شائع April 3, 2018 اپ ڈیٹ April 4, 2018

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا اور شائقین ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کے لیے پرامید ہیں۔

پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور جیت کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنا چاہتی ہے تو وہی دوسری جانب مہمان ٹیم بھی میچ میں کامیابی کے لیے کوشش کرے گی۔

مزید پڑھیں: جب 18 ہزار پاکستانیوں نے ایک ساتھ قومی ترانہ گایا

اس سے قبل دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو باآسانی شکست دی تھی اور سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔

9 سال بعد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کو شائقین نے بہت سراہا اور میچ کی ٹکٹیں خرید کر کرکٹ لورز ہونے کا ثبوت بھی دیا۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز گزشتہ 9 سال میں کراچی کا دورہ کرنے والی پہلی عالمی ٹیم ہے، اس سے قبل یہاں 2009 میں عالمی میچز ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024