• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

انجری کے سبب ویرا سیمی پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

شائع April 2, 2018 اپ ڈیٹ April 4, 2018
انجری کے سبب ویرا سیمی پرمال کو  اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا— فوٹو: اے ایف پی
انجری کے سبب ویرا سیمی پرمال کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے مختصر دورے پر آئی ناتجربہ کار ویسٹ انڈین ٹیم مزید مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے اور ویرا سیمی پرمال انجری کے سبب پاکستان کے دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور ویرا سیمی پرمال کی انجری کے بعد اب یہ اسکواڈ 12 کھلاڑیوں تک محدود ہو گیا ہے۔

کیریئر کا پہلا انٹرنیشنل ٹی20 میچ کھیلنے ویرا سیمی پرمال اپنے پہلے ہی اوور کی چوتھے گیند کراتے ہوئے پیر مڑنے کے سبب انجری کا شکار ہوئے اور انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

ویسٹ انڈین اسپنر کو انجری کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے سبب وہ بیٹنگ کے لیے نہ آ سکے اور اسکین میں ان کے پٹھے پھٹنے کا انکشاف ہوا، جس کی وجہ سے وہ بقیہ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ویرا سیمی کی انجری کے سبب دوسرے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے اوڈین اسمتھ کو ڈیبیو کرایا۔

انجری کے سبب اب ویسٹ انڈین اسکواڈ 12 افراد تک محدود ہو گیا ہے لیکن سیریز منگل کو ختم ہونے کے سبب ویرا سیمی کا متبادل بلائے جانے کا امکان نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024