• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پہلے ٹی20 میں پاکستان نے کئی ریکارڈز بنا دیے

شائع April 2, 2018 اپ ڈیٹ April 4, 2018
حسین طلعت کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی
حسین طلعت کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ کے ساتھ کراچی میں 9 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی اور پاکستان نے اس میچ میں شاندار فتح کے ساتھ میچ کو یادگار بناتے ہوئے میچ میں کئی ریکارڈز بھی بنا دیے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی20 کرکٹ میں اپنے سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ برابر کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔

یہ پاکستان کا ٹی20 کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور ہے، 10 سال قبل اسی میدان پر پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 20 اپریل 2008 کو بھی 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 60 رنز پر ڈھیر ہوئی جو اس کا ٹی20 میں سب سے کم تر اسکور ہے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کا ٹی20 میں کم ترین اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 79 تھا جو اس نے 2010 میں زمبابوے کے خلاف بنایا تھا۔

پاکستان نے میچ میں 143 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی جو اس کی ٹی20 کرکٹ میں سب سے بڑی فتح ہے، پاکستان نے اس سے قبل ٹی20 میں سب سے بڑی فتح 2010 میں نیوزی لینڈ کے خلاف حاصل کی تھی جب اس نے میزبان ٹیم کو کرائسٹ چرچ میں 103 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں بھی رنز کے اعتبار سے کسی بھی ٹیم کی دوسری بڑی کامیابی ہے جہاں سب سے بڑی فتح کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے پاس ہے جس نے کینیا کو 172 رنز سے زیر کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024