• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'بڑے ناموں سے فرق نہیں پڑتا، ویسٹ انڈین ٹیم متوازن ہے'

شائع March 31, 2018 اپ ڈیٹ April 4, 2018

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں بڑے ناموں کی غیرموجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ مہمان ویسٹ انڈین ٹیم متوازن اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیٹ پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ کراچی ہمارا معاشی حب کے ساتھ ساتھ کرکٹ کا بڑا مرکز ہے، اور اس مقام پر انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے ناموں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم متوازن اور ینگ ہے جبکہ ان کے نو عمرکرکٹرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور حکومت سندھ مبارکباد کی مستحق ہے کہ ملک کے اہم مرکز کو ایک بار پھر آباد کیا ہے، اس ایونٹ کا شہری طویل عرصہ سے انتظار کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں پاکستان کو ہوم کراؤڈ اور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا اور ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاکر ہم مہمان ٹیم کو قابو کرسکتے ہیں۔

تجربہ کار آل راؤنڈر نے کہا کہ جونیئر لڑکوں نے کافی محنت کی ہے جبکہ پی ایس ایل سے بھی جن میں عمدہ ٹیلنٹ ملا ہے، نئے کھلاڑیوں کو اعتماد دینے کے لیے یہ سیریز فائدہ مند ثابت ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی پر برا وقت آتا ہے، تاہم جب بھی قومی ٹیم کو میری ضرورت ہوگی میں ہر نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں، اب میری کرکٹ کم ہوگئی ہے اس لیے نمبر کی کوئی فکر نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024