• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بولی وڈ کی کامیاب کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کی یادیں تازہ

شائع March 29, 2018

بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار نے آج اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ساتھی اداکار کے ساتھ ایک ایسی سیلفی شیئر کی جس سے مداحوں کو ان کی یادگار اور کامیاب فلم ’پیرا پھیری‘ یاد آگئی۔

یہ ساتھی کوئی اور نہیں بلکہ سنیل شیٹی ہیں، جن کے ساتھ اکشے کمار نے ماضی میں کئی کامیاب فلموں میں کام بھی کیا۔

اس تصویر کو شیئر کرنے کے ساتھ اکشے کمار نے لکھا کہ انہیں اپنے پرانے دوست اور ساتھی اداکار سنیل شیٹی سے ہمیشہ مل کر بےحد خوشی ہوتی ہے۔

جس کے بعد سنیل شیٹی نے بھی اس تصویر کو ری ٹویٹ کیا اور اکشے کمار کو راجو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ان سے ملنا ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔

اس سیلفی کے بعد مداحوں نے ان دونوں سے دوبارہ ایک ساتھ فلم کرنے کی درخواست بھی کردی۔

جبکہ ان کی کامیاب کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کی یادیں بھی تازہ ہوگئیں۔

اداکار ارجن کپور نے بھی ان سے سوال کرلیا کہ ’راجو اور شام تو یہاں ہیں، لیکن بابو بھائی کہاں گئے؟‘

خیال رہے کہ اکشے کمار اور سنیل شیٹی ایک ساتھ ’ہیرا پھیری‘، ’دیوانے ہوئے پاگل‘، ’دھڑکن‘ اور کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

یہ دونوں اپنے وقت کے کامیاب ایکشن ہیرو مانے جاتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024